ٹوٹکے

قدرتی اشیاء کے ذریعے جلد کی حفاظت کے 5 بہترین نسخے جن کے ذریعے آپ ہزاروں روپے بچا سکتے ہیں۔

health-tips-hony-lemon

قدرتی اشیاء کے ذریعے جلد کی حفاظت کے 5 بہترین نسخے  جن کے ذریعے آپ ہزاروں روپے بچا سکتے ہیں۔

رحیم یار خان (ایس بی سی اردو )  ہر انسان چاہتا ہے کہ اس  کاچہرہ خوبصورت اور دلکش نظر آئے دور حاضرمیں جہاں فضائی آلودگی کی بھر مار ہے وہیں کیمیکلز سے بنی کریموں نے چہرے اور جلد کی قدرتی خوبصورتی کو ختم کر کے رکھ دیا ہے ۔چہرےکی جلد کو صاف ستھرا اور داغ دھبے دور کرنے کے لیے ہم  آئے روز نت نئی کریمیں خرید کر پیسے کا ضیاع کر ہے ہیں یہ کریمیں وقتی طور پر تو نتائج فراہم کرتی ہیں مگر ان کا اثر دیر پا نہیں ہوتا ۔ ہم آپکو قدرتی چیزیں استعمال کر کے جلد کی حفاظت کرنے کے طریقے بتا رہیں جن پر عمل کرکے  آپ اپنے ہزاروں روپے بچا سکتے ہیں۔

  پرانے زمانے کے حکما  کی کئی کتابوں میں شہد اور لیموں کو جلد کے لیئے بےحد مفیدسمجھے جانے کے حولے موجود  ہیں اور حالیہ دور میں سائنس بھی قدرتی چیزوں کی افادیت کو تسلیم کر چکی ہے۔حسب ذیل میں جلد کی حفاطت پانچ نہایت ہی مفید نسخہ بیان کیئےگئے ہیں جن سے  آ پ مستفید ہو سکتے ہیں ۔

1: لیموں اور شہد کے ذریعے جلد کو صاف ستھرا بنائیں۔

چہرے کو بیسن سے دھو لیں اور 1حصہ شہد،2حصےپانی اور لیموں کا  مرکب بنا لیں اور اسے 3سے 4منٹ کے لیے منہ پہ لگا دیں  ۔پھر شہد کو منہ پہ لگادیں اور آہستہ آہستہ مساج کریں۔5منٹ تک منہ کو اسی طرح رہنے دیں ۔پھر بھیگے ہوئے ملائم کپڑے سے  شہدصاف کرلیں اور ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں اس کے بعد آپ خود حیران رہے جائیں کے آ پکے چہرے کی جلد کس قدر ملائم اور صاف ہو گئی ہے ۔

2۔ پھٹی ایڑیوں کو ملائم بنائیں ۔

ایک عدد لیموں کا سوکھا چھلکا پیس لیں اس میں1چائے کا چمچہ گلیسرین، 1چائے کاچمچہ عرق گلاب اور1انچ لمبا ٹکڑا کسی بھی کپڑے دھونے والے نرم صابن کا لیں اور  ان تمام اجزاء کو مکس کر کے ان کا محلول تیار کر لیں  اوررات کو سونے سےپہلے پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگا یئں صبح پیر اچھی طرح دھو لیں۔چند دنوں کے استعمال کے بعد ایڑیاں  نرم و ملائم ہوجائیں گی۔

3۔ہاتھوں اور چہرے کی جلد کو نرم وملائم بنائیں۔

ایک چمچ بادام روغن لیں اور آدھےلیموں کے رس میں ملا کر محلول تیار کر لیں اور اس محلول سے روزانہ ہاتھوں اور چہرےکا مساج کریں چند  دن کے استعمال سےچہرے اور ہاتھوں  کی جلد نرم اور ملائم ہو جائے گی۔   

4۔آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کریں۔

لیموں کے خشک چھلکوں کو پیس لیں اور اس میں روغن بادام یا پیٹرولیم جیلی ملا کر آنکھوں کے گرد لگایئں اور چند منٹ مساج کرنے کے بعد ململ کے کپڑے کو عرق گلاب میں بھگوکر صاف کر لیں  چند دنوں  کے استعمال سے  آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ختم ہو جائیں گے۔

5۔چہرےکی جھریاں دور کریں ۔

ایک عدد لیموں کا رس لیں، ایک کھانے کا چمچ ملتانی مٹی لیں اور اس  میں  ایک  چائے کا چمچ دودھ ملا کر ماسک بنا لیں، 10 منٹ کے لیئے چہرے پرلگایئں اور  منہ دھو لیں اور چہرے  پربیس منٹ کے لیئے عرق گلاب  لگا لیں۔یہ عمل ہر 2 دن بعد کریں۔اس سے چہرے کی جھریاں ختم ہو جائیں گی۔

اوپر