رحیم یار خان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں میں پنجاب حکومت کا32 ہزار خاکروب بھرتی کرنے کا فیصلہ

sweepers-jobs

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں میں پنجاب حکومت کا32 ہزار خاکروب بھرتی کرنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں میں پنجاب حکومت نے 32 ہزار خاکروب بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،اور اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے خالی اور منظور شدہ سیٹوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق: محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ایسے تمام پرائمری سکول جہاں سویپر موجود نہیں ہیں وہاں سویپربھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریکارڈ منگوانے کے بعد بھرتی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں صوبے کی تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے خالی اور منظور شدہ سیٹوں کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ اتھارٹیز کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے پرائمری سکولوں میں سویپر کی خالی سیٹوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔

ذرائع کے مطابق اس وقت پنجاب بھر میں 32 ہزار پرائمری سکول موجود ہیں جن میں 90 فیصد سویپر کی سیٹیں خالی ہیں اور سکولوں میں درجہ چہارم کے ملازمین سے صفائی کا کام کرایا جاتا ہے اور جن سکولز کے پاس فنڈز موجود ہیں، وہاں ڈیلی ویجز پر خاکروپ رکھے ہوئے ہیں۔

اوپر