انٹر نیشنل

امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات معاہدے کے بہت نزدیک پہنچ گئے ہیں: زلمے خلیل زاد کا دعویٰ ۔

taliban, Zalmay Khalilzad.

امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات معاہدے کے بہت نزدیک پہنچ گئے ہیں: زلمے خلیل زاد کا دعویٰ ۔

دوحہ(ویب ڈیسک) امریکن نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات معاہدے کے بہت نزدیک پہنچ گئے ہیں ان  کا کہنا  تھا امید ہے کہ ہونے والے معاہدے سے نہ صرف افغانستان میں ہونے والے تشدد میں کمی آئے گی بلکہ بین الافغان مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے  9ویں دور کے اختتام پر اپنے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں افغان نثراد امریکن سفارتکار زلمے خلیل زادکا کہنا تھا کہ امن معاہدے کا نواں دور مکمل ہوگیا ہےاور وہ اس سلسلے میں اب کابل حکومت سے مشاورت کریں گے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امن معاہدے کے بعد افغانستان ایسا ملک بن  کر دنیا کے سامنے آئے گا جو اپنی سرزمین کسی کو بھی دہشت گردی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان افغانستان میں قیام  امن کے لیے کیے جانے والے امن معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز اسی سال کے آغاز میں ہوا تھا۔

اوپر