پاکستا ن

ریلوے لاہور ڈویژن میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کا باقاعدہ آغاز

pakistan railway jobs

ریلوے لاہور ڈویژن میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کا باقاعدہ آغاز

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان اوروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے وژن کے مطابق ریلوے لاہور ڈویژن میں قرعہ اندازی کے ذریعے شفاف بھرتیوں کا باقاعدہ آغاز2 ستمبر سے شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق: ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس ریلوے لاہور کے کمیٹی روم میں ٹرین معاون لائٹنگ ، مکینیکل خاکروب اور سی اینڈ ڈبلیو کلینر کی قرعہ اندازی کی گئی ۔ تمام امیدواروں کی موجودگی میں جی ایم ایم اینڈ ایس شاہد رضا اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور عامر نثار چوہدری نے قرعہ اندازی کرائی۔

قرعہ اندازی شروع کرنے سے پہلے امیدواران اور تمام کمیٹی ممبران کی موجودگی میں شفاف قرعہ اندازی کے لیئے تمام تقاضے احسن طریقے سے پورے کیئے گئے اورکامیاب امیدواروں کی فہرستیں فوراً نوٹس بورڈ پر لگا دی دیں گئیں۔ واضح رہے کہ ریلوے لاہور ڈویژن میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کا یہ عمل 2 ستمبر سے 6 ستمبر2019 تک جاری رہے گا۔

 شیڈول کے مطابق چار(4) ستمبر کو سیگنل معاون، ٹرالی مین، پمپ معاون، معاون الیکٹریکل گیٹ مین، کال مین، آرآر کک، بکس پورٹر، لگج پورٹر، ڈبلیو آر بیرر، خاکروب کمرشل، جبکہ 5 ستمبر کو گیٹ کیپر، معاون سول انجینئرنگ، خاکروب سول انجینئرنگ، ریسٹ ھاوس چوکیدار، آل معاون ٹیلیکام کی بھر تیاں بذریعہ قرعہ اندازی کی جایئں گی۔

اسی طرح 6 ستمبر کو بلیک سمتھ، معاون سیگنل ڈیزل ، معاون آئل انجن، شیڈ میسنجر، پوائنٹس مین، کال مین لوکو، جیپ ڈرائیور، چوکیدار الیکٹریکل انجینئرنگ ، مالی، ٹریفک معاون کارپینٹر، میسن، سٹور اشور ، لیمپ مین، آرآر بیرر ٹرانسپورٹیش، کرین معاون، سٹور معاون کی بھرتیاں بزریعہ قرعہ اندازی کی جائے گی.  اس کے علاوہ جی ایم ایم اینڈ ایس اور ڈی ایس ریلوے لاہور نے امیدواران کی فہرستوں کی شفاف تیاری کے عمل اور دیگر عمدہ انتظامات پر ڈویژنل پرسنل آفیسر بشری رحمٰن کی تعریف کی۔

اوپر