پاکستا ن

سکھوں کے بعد ہندو برادری کو بڑی خوشخبری سنا دی وزیراعظم کا انوکھا کام جو آج تک کوئی اور نہ کر سکا

Hindu temple in Pakistan's Sialkot opened

سیالکوٹ(ایس بی سی اردو+این این آئی) سیالکوٹ کا تاریخی شوالہ تیجا سنگھ مندر 72 سال بعد ہندو برادری کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔ یہ مندر قیام پاکستان کے بعد سے بند تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو برادری کو مندر میں رسومات کی اجازت دے دی گئی ہے اور ہندو برادری پوری آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کررھی ہے۔ مندر کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

 سیالکوٹ کے وسط میں واقع فن تعمیر کا شاہکار خوبصورت شوالہ تیجا سنگھ مندر کی تاریخی عمارت کو دیکھنے کیلئے ہر کوئی بے تاب ہے ۔ ہندو برادری نے مندر کھولنے پر پنجاب حکومت اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔عبادت کیلئے کھولنے کے بعد دور درازسے سیاح بھی اس مندر کو دیکھنے کیلئے آرہے ہیں اور مندر کی نقش نگاری کو اپنے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کررہے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مندر کھولنے کے بعد تاریخی شوالہ تیجا سنگھ مندر کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

اوپر