پاکستا ن

خواہش نہیں لیکن جنگ ہوئی تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری

Federal Minister for Science and Technology Fawad Chaudhry

خواہش نہیں لیکن جنگ ہوئی تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری

رحیم یارخان (ایس بی سی اردو) اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ‏ایک بچے کی ویڈیو کو ایک طبقہ فروغ دے رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ معیشت کمزور ہے اس لئے کشمیر بھول جاؤ۔

انہوں نے کہا کہ جنگیں نہ تو مرضی سے شروع ہوتی ہیں نہ ہی مرضی سے ختم ہوتی ہیں اور کئی بار کمزور معیشتوں نے معاشی سپر پاورز کو شکست سے دو چار ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ جنگ کی خواہش نہیں لیکن جنگ ہوئی تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔اپنے خطاب کے دوران انکا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق بھارت کی نیت ٹھیک نہیں لگ رہی اوراس مسئلے پر پاکستان میں حزب اختلاف اور حکومت ایک ہے۔

انہوں نے کہا تھاکہ بھارت دو بڑی غلطیاں کر چکا ہے اور اب مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں رہی۔اگر بھارت ایٹمی دھماکہ نہ کرتا توپاکستان ایٹمی طاقت نہ بنتا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایٹمی جنگ نہیں چاہتے مگر  بھارت جیسا ماحول چاہے گا ہم وہی ماحول بنائیں گے، ہمارے پاس پاؤ اور آدھا پاؤ کے بھی بم ہیں ۔

اوپر