رحیم یار خان

گھریلو ناچاقی پر شوہر نے زہر پلا کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

رحیم یارخان (ایس بی سی اردو) موضع احمد کڈن کی رہائشی خاتون شمیم بی بی نے پولیس کو دی جانے جانے والی شکایات میں بیان کیا کہ اس بیٹی صبیحہ کی شادی اس علاقی کے رہائشی افتخار احمد سے ہوئی تھی ۔ افتخار احمد کی صبیحہ سے یہ دوسری شادی تھی۔

گھریلو ناچاکی کی وجہ سے دونوں میاں بیوی میں تکرار اور جھگڑا رہتا تھا اسی رنجش پر اس کے داماد افتخار احمد نے 5 روز قبل اپنے چچاوں کے ساتھ مل کر صبیحہ کو زہر پلا دیا جسے تشویش ناک حالت میں طبی امداد کے لیئے شیخ زئد ہسپتال منقل کیا گیا جہاں گزشتہ روز صبیحہ  دم توڑ گئی۔

روزنامہ صاف صاف کے مطابق پولیس نے مقتولہ کی والدہ شمیم بی بی کی شکایات پر مقتولہ کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لیئے ورثا کے حوالے کر دی اور ملزمان کے خلاف پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔   

اوپر