پاکستا ن

پاکستان کی ایٹمی صلاحیتوں سے بھارت خوفزدہ ، بھارتی میڈیا اپنے شہریوں ڈرانے لگا۔

بھارتی میڈیا اپنے شہریوں ڈرانے لگا

پاکستان کی ایٹمی صلاحیتوں سے بھارت خوفزدہ ، بھارتی میڈیا اپنے شہریوں ڈرانے لگا۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک- ایس بی سی) پاکستان کی ایٹمی صلاحیتوں سے بھارت خوفزدہ، جس کا ثبوت بھارتی ٹی وی نے اپنی ہی رپورٹ میں دے دیا ہے رپورٹ میں بھارتی میڈیا اپنے شہریوں کو پاکستان کی فوجی طاقت اور ایٹمی میزائل ٹیکنالوجی سے ڈرا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان اپنی ایٹمی ٹیکنالوجی کی مدد سے امریکہ اور روس کے بعد سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار بنانے والا ملک بن سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا نےاس رپورٹ میں پاکستان کے میزائلوں کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ ان سب کے رخ بھارت کی طرف ہیں ۔

 پاکستان نے جس تیزی سے اپنے میزائلوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے وہ چونکا دینے والا ہے۔واضح رہے کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے بھارت اور پاکستان کے درمیان اس وقت شدید کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ بھارت کئی دنوں مسلسل لائن آف کنٹرول اشتعل انگیزی کر رہا اور پاک فوج نے جوابی کاروائی کے دوران کئی بھارت سور ماوں کو جہنم واسل کیا ہے۔

اوپر