رحیم یار خان

نہر میں بیس فٹ چوڑا شگاف پانی فصلوں اور قبرستان میں داخل محکمہ انہار کی 3 گھننٹے تک آنکھ نہ کھلی۔

محکمہ انہار

رحیم یار خان (ایس بی سی اردو) خان پور کے نواحی علاقہ بستی پہوڑاں کے قریب (وڈاواہ) نہر میں 20 فٹ چوڑا شگاف ۔ پانی کھڑی فصلوں میں داخل ، نزدیکی قبرستان میں بھی پانی داخل ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کیا۔

تفصیل کے مطابق :خان پور کی نواحی بستی پہوڑاں کے قریب وڈاواہ نہر میں 20 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ پانی کھڑی فصلوں میں داخل ہوگیا جس سے فصلیں ڈوب گئیں پانی مقامی قبرستان میں بھی داخل ہو گیا جس سے مکمل قبرستان پانی میں ڈوب گیا ۔

ذرائع کے مطابق 3 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی محکمہ انہار کا عملہ نہ پہنچ سکا۔مقامی لوگ اپنی مدد آپ شگاف پور کرنے میں مصروف ہیں۔ جبکہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے کمنٹ کر کے بتایا ہے کہ پانی چوری کر کے فصلیں سیراب کرنے کی غرض سے محکمہ انہار کی ملی بھگت سے نہر میں شگاف خود زمینداروں نے کیا۔

ڈسٹرکٹ رحیم یار خان میں کماد کی فصل زیادہ کاشت  ہونے کی وجہ سے آئے روز پانی چوری خبریں سننیں میں آتی رہتی ہیں حکومت واقعہ کی شفاف تحقیقات کرائے اور اس واقعہ میں جوعناصر شامل ہیں انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تا آئیندہ اسطرح کی حرکت کوئی نہ کر سکے اور ٹیل کے کاشتکاروں کو ان کے حق سے محروم نہ کر سکیں۔  

اوپر