رحیم یار خان

14اگست کے دن جشن آزادی کے موقع پر تحصیل خان پور میں ہونے والے حادثات کی تفصیل ریسکیو 1122 نے جاری کردی

14اگست کے دن جشن آزادی

14اگست کے دن جشن آزادی کے موقع پر تحصیل خان پور میں ہونے والے حادثات کی تفصیل ریسکیو 1122 نے جاری کردی

خان پور (ایس بی سی اردو) جشن آزادی پاکستان کے موقع پر تحصیل خان پور نو(9) رونما ہوئے، حادثات کی وجہ موسائیکلوں کی تیز رفتاری اور ون ویلنگ بتائی گئی ہے۔ریسکیو اینڈ سفیٹی آفیسر خان پور عدیل غفار کے مطابق جشن آزادی پاکستان کے موقع پر 13اور 14اگست کو موٹر سائیکلوں کے تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے باعث 09حادثہ رونما ہوئے ،اوران حادثوں میں 15افراد متاثرہوئے جن میں سے 11 شدید زخمی افراد کو قریبی ہسپتال شفٹ کیاگیا،02افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ،جبکہ 02افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔

 ذرائع کے مطابق 14اگست کے دن جشن آزادی جاں بجق ہونے والوں میں سجاد ولد غلام محمد جس کی عمر 20سال اور جنید ولد رشید احمد ،عمر 28سال یہ دونوں غوث پور کے رہائشی تھے۔جبکہ  مزید 2 افراد کی ہلاکتوں کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ریسکیو اینڈ سفیٹی آفیسر خان پور عدیل غفارنے کہا کہ عوام اپنے کم عمر کے بچوں کو موٹر سائیکل ہر گز نہ چلانے دیں ۔ انہوں نے نوجوان نسل کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ون ویلنگ سے گریز کریں، اور تمام لوگ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے ڈرائیورنگ کریں اور تیزرفتاری سے اجتناب کریں، موٹر سائیکل سوار ہلمٹ کا استعمال ضرور کریں اور سائیڈ ویو مرر کا بھی لازمی استعمال کریں، تا کہ حادثات سے قیمتی جانوں کے نقصان سے بچا جا سکےاور حادثات کی تعداد کو کم سے کم کیاجا سکے اور خانپور تحصیل کو حادثات سے پاک بنایا جاسکے۔

اوپر