انٹر نیشنل

وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکہ کے دورہ سے قبل ہی امریکی میڈیا پر چھا گئے

عمران خان امریکہ کے دورہ سے قبل ہی امریکی میڈیا پر چھا گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکہ کے دورہ سے قبل ہی امریکی میڈیا پر چھا گئے۔ تفصیل کے مطا بق ایک امریکی ٹی وی چینل  نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ; پاکستان کے وزیراعظم واشنگٹن کا دورہ کر رہے ہیں۔

 امریکی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی دیانت داری ; سیاست میں جدوجہد اور ان کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا عمران خان اپنی دیانتداری سے جانا جاتا ہے;اورعمران خان کا مقصد پاکستان کو کرپشن فری پاکستان بنانا ہے۔

رپورٹ میں عمران خان کے کرکٹ کیرئیر کا حوالہ دیتے ہوے بتایا گیا ہے کہ; عمران خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز کرکٹ سے کیا جس کے بعد مسلسل جدوجہد و دن رات کی ان تھک محنت  سے وہ پاکستان کے وزیراعظم بن گئے۔

ٹی وی چینل نےاپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ; افغانستان کا امن پاکستان سے جڑا ہوا ہےاور عمران خان پاکستان کی بہادر اور دیانتدار لیڈر شپ ہے; جس نے اپنے خطے میں امن قائم کرنے میں بہت ہی اہم کردار ادا کیا ہے۔

وضح رہے کہ اس رپورٹ میں عمران خان کی کرکٹ سے لے کر نمل یونیورسٹی ; شوکت خانم; اور سیاست کا تذکرہ شامل ہے۔

اوپر