پاکستا ن

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی گرفتار

شاہد خاقان عباسی

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم   شاہد خاقان عباسی کو نیب  نے ایل این جی کیس میں گرفتار کر لیا ، ن لیگ  کے رہنما شاہد خاقان عباسی پریس کانفرنس کیلئے لاہور جارہے تھے ان کو لاہور ٹول پلاز ہ سے گرفتار کیا گیا ۔

تفصیل کے مطابق :  ن لیگی رہنما احسن اقبا ل نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ احسن اقبا ل نے کہا  کہ  شاہد خاقان عباسی کو ٹول پلاز ہ پر روکا گیااور نیب حکام انہیں گرفتار کر کے ساتھ لےگئے ہیں ۔

بتایا جارہا ہے مسلم لیگ ن کی آج شام کو پریس کانفرنس ہونی تھی شاہد خاقان عباسی پریس کانفرنس میں شرکت کیلئے جا رہے تھے اور انہیں راستے میں ہی نیب حکام نے گرفتار کر لیا اور ساتھ لے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے انہیں ایل این گیس میں طلب کر رکھا  تھا ۔

اوپر