پاکستا ن

اوگرا کی طرف سے سمری تیار سمری میں پٹرول کی قیمت میں کمی کی تجویز

اوگرا

سلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد اوگرا کی طرف سے سمری تیار سمری میں پٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لٹرکمی کی تجویز ۔ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوروپے تیس پیسے تک اضافے کاامکان ہے۔

تفصیل کے مطابق :آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جو لا ئی سے پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں تبدیلی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔ سمری کے مطابق ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 2روپے 30 پیسے اضافہ; لائٹ ڈیزل کی قیمت میں( 26) پیسے اضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔جبکہ پٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر کمی اورمٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی تجویز پیش  کی گئی ہے; قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

To Top