شوبز

ائیر پورٹ پر دیپکا کو سکیورٹی اہلکار نے کیوں روکا ویڈیو وائرل

دیپکا پڈوکون

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپکا پڈوکون کی ممبئی ائیر پورٹ کی ایک ویڈیو وائرل۔ جس میں اْن کے جواب نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

ایک بھارتی اخبار ;این ڈی ٹی وی; کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر دیپکا پڈوکون کی ایک ویڈیو ;وائرل; ہورہی ہے وڈیو میں وہ ایئرپورٹ کے اندر بغیر کسی پوچھ گچھ کے داخل ہو رہی ہیں ;جس پر سکیورٹی اہلکار نے انہیں آواز دے کر روکا اور اْن سے آئی  ڈی کارڈ دیکھانے کا سوال کیا۔ سیکورٹی اہلکار کے آواز دینے پر دیپکا نےگارڈ  کی طرف مڑ کر دیکھا اور پوچھا کہ; آئی ڈی ;کارڈ چاہیے کیا؟ اور فوراً بیگ سے اپنا آئی ڈی کارڈ نکال کر اْنہیں دکھادیا۔

تیتیس سالہ اداکارہ کے اس عمل کی وجہ  سے مداحوں کی جانب سے کافی سراہا جارہا ہے۔ کسی نے کہا انہیں دیپکا کا سکیورٹی اہلکار کو فوراً اپنا آئی ڈی کارڈ دکھانا بہت پسند آیا۔ کسی صارف نے لکھا کہ دیپکا اور سکیورٹی اہلکار دونوں نے بہت خوب کیا۔

 واضح رہے کہ دیپکا پڈوکون آج کل اپنی ایک نئی آنے والی فلم ;چھپاک; کی شوٹنگ کی مصروف ہیں ۔ اور اس فلم میں وہ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لڑکی ;لکشمی اگروال; کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ اس فلم کی ہدایت کار میگھنا گلزار ہیں ;فلم چھپاک  کا پہلا پوسٹر کچھ ماہ قبل دیپکا نے جاری کیا تھا۔ اور یہ فلم 10جنوری2020 کوانڈیا میں ریلیز کی جائے گی۔

اوپر