پاکستا ن

سیاست میں کوئی بھی مستقل طور پر کسی کا دشمن یا دوست نہیں ہوتا سیاست دان صرف عوام کو دھوکا دیتے ہیں ۔

فواد چوہدری

اسلام آباد (ایس بی سی اردو) سیاست میں کوئی بھی مستقل طور پر کسی کا دشمن یا دوست نہیں ہوتا؛ ماضی میں ایک جماعت میں رہ کر مخالفین کو تنقید کا نشانہ  بنانے  والے آج ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیتے نظر آتے ہیں اور جب ان کی ماضی کے رفقا سے اچانک ملاقات ہوجائے تو یہ سب تلخیاں پس پشت ڈال کر ایک دوسرے کو  گلے  لگا  لیتے  ہیں۔

تفصیل  کے مطابق آج قومی اسمبلی کے باہر ایسا ہی ایک منظر دیکھنے میں آیا جب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی سر راہ قومی  اسمبلی کے  باہر ملاقات ہوگئی۔ذرائع کے مطابق بلاول اور فواد چوہدری کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، چیئرمین پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میرے بھائی کہاں بھاگ رہے ہو؟ جس پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ میں آپ کے لیے راستہ صاف کر رہا ہوں۔

دونوں کے درمیان ہونے والے اس مکالمہ سے دیگر افراد بھی خوب  لطف اندوز ہوئے اور اس  دوران   بلاول زرداری اور فواد چوہدری ایک دوسرے سے گلے بھی ملے اور مسکرا کر ایک دوسرے سے خیریت بھی دریافت کی۔

اوپر