پاکستا ن

پاک فوج پر حملہ لیفٹیننٹ کرنل; میجر اور دوجوان شہید

pakarmy

کو ئٹہ:  شمالی وزیرستان کے علاقے خار قمر میں سکیورٹی فورسز پر ایک بار پھر دہشت گردوں کا حملہ۔ فوجی گاڑی کو سڑک پر بارودی سرنگ نصب کر کےدہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث پاک فوج کے تین افسر ان سمیت ایک جوان شہید جبکہ ،چار جوان زخمی ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق: شہید ہونے والوں  میں کریم آباد( ہنزہ) کے رہائشی لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، کراچی کے رہائشی میجر معیذ مقصود بیگ، لکی  مروت کے کیپٹن عارف اللہ اور چکوال سے تعلق رکھنے والے لارنس حوالدار ظہیر شہید شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ چند روز قبل اسی علاقے سے فورسز نے سرچ آپریشن کر کے چند سہولت کاروں کو پکڑا تھا اور پچھلے ایک ماہ کے دوران سکیورٹی فورسزکے دس جوان شہید جبکہ 35 زخمی ہو چکے ہیں۔

To Top