پاکستا ن

ایڈز کا پھیلاوتشویش ناک صورت اختیار کرگیا مزیدکتنے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جانتے ہیں مریضوں کی تعداد

ایچ آئی وی ایڈز

شکارپور( ویب ڈیسک ) سندھ کے ضلع شکارپور میں بھی ایچ آئی وی ایڈز کا پھیلاو تشویش ناک رخ اختیار کر رہا ہے; شکارپور میں ایچ آئی وی کے مزیدچار کیس رپورٹ ہو ئے ہیں۔ ضلع لاڑکانہ کے تعلقہ علاقہ  رتوڈیرو کے بعد شکارپور بھی ایڈز کی زد پر ہے;اور4 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ضلع  شکارپور میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعدادچھتیس ( 36 ) ہو گئی ہے۔

ذرائع  کے مطابق انسداد ایڈز پروگرام کی جانب سے شکارپور کے گاوں ڈکھن میں لگائے  گئے سکریننگ کیمپ میں;356; افراد کی سکرینگ کی گئی۔ سکریننگ ٹیسٹ  کے دوران  چار افراد میں ایچ آئی وی ایڈز کی تصدیق ہوئی  ہے۔واضح  رہے کہ گاوں ڈکھن میں پہلے بھی ایڈز کے کئی کیس سامنے آ چکے ہیں ;اور ان کیسز میں بچوں کی تعداد بھی قابل ذکر ہے; ڈکھن کے علاوہ پیر بخش تھیم اور گاوں سارنگ بھی ایڈز کی زد میں ہیں۔

رتوڈیرو میں ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے;سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے انچارج کا کہنا ہے کہ سات سو; 700 ; افراد میں ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص بھی ہو چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے سندھ کے علاقے رتو ڈیرو میں ایڈز کی وبائی صورت حال کے پیش نظر; پاکستان کی طرف سے دی گئی تعاون کی درخواست قبول کر لی ہے;عالمی ادارہ صحت  نے کہا ہے کہ خصوصی ماہرین کی ٹیم  جلد   پاکستان بھجوائی جا رہی ہے۔

To Top