پاکستا ن

عید کے چاند کا فیصلہ کون کریگا سلامی نظریاتی کونسل نے بڑا اعلان کردیا

Islamic nazryati Council

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف  سے  قمری کلینڈر پر فوری رائے دینے سے معذرت ،اسلامی نظر یاتی  کونسل   نے موقف اپنایا ہے کہ; فی الحال کونسل کے زیادہ تر ممبر علمائے کرام کےعید کی چھٹیوں پر گھر چلے جانے کی  وجہ  سے قمری کیلنڈر  کے  حوالے  سے کوئی  رائے نہیں  دی جاسکتی  ;تاہم عیدالفطر کے بعد ممبران سے اکثریتی رائے لینے کے بعد حتمی رائے سے آگا ہ کر دیا جائے گا۔رواں سال  عیدالفطر کا چاند رویت ہلال کمیٹی ہی دیکھ کر عید الفطر کا فیصلہ کرے گی۔

تفصیل کے مطابق : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ;پانچ سالہ ;قمری کلینڈر نظرثانی کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوایا تھا اور اسلامی نظر یاتی  کونسل کے علمائے کرام سے رائے طلب کی تھی;لیکن منگل کے روز قمری کلینڈر پر فوری رائے دینے سے معذرت کر تے ہوئے ;اسلامی نظر یاتی  کونسل   نے موقف اپنایا ہے کہ; فی الحال کونسل کے زیادہ تر ممبران   کےعید کی چھٹیوں پر گھر چلے جانے کی  وجہ  سے قمری کیلنڈر  کے  حوالے  سے کوئی  رائے نہیں  دی جاسکتی ; تاہم عیدالفطر کے بعد ممبران سے اکثریتی رائے لینے کے بعد حتمی رائے سے آگا ہ کر دیا جائے گا;رواں سال  عیدالفطر کا چاند رویت ہلال کمیٹی ہی دیکھ کر عید الفطر کا فیصلہ کرے گی۔

To Top