پاکستا ن

پاک بزنس ایکسپریس حادثے کا شکار رکشہ اور موٹر سائیکلیں ٹرین کی زد میں آگئے

pakril پاک بزنس ایکسپریس

لاہور( ویب  ڈیسک ) کراچی سے آنے والی پاک بزنس ایکسپریس سے رکشے اور موٹر سائیکل کے تصادم میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5افراد زخمی ہو گئے۔ کوٹ لکھپت اور والٹن اسٹیشن کے درمیان پھاٹک کھلا ہونے کی وجہ  سےحادثہ پیش آیا ۔اطلاع ملتے  ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ;جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ; ٹرین کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کر کے انکوائری کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔

تفصیل  کے مطابق: گزشتہ روز کوٹ لکھپت اور والٹن اسٹیشن کے درمیان قینچی پھاٹک پر کراچی سے آنے والی ٹرین پاک بزنس ایکسپریس حادثے کا شکار ہو ئی ; پھاٹک کھلا ہونے کی وجہ سے رکشہ اور موٹر سائیکلیں ٹرین کی زد میں آئے جس کے نتیجے میں 1خاتون جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاش اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ;ہسپتال میں ایک زخمی زندگی کی بازی ہار گیا ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پھاٹک مین نے وقت پر پھاٹک بند نہیں کیا اور پھاٹک کا ایک دروازہ ہی بند کیا تھا اور اسی وقت  ٹرین پہنچ گئی; حادثہ کے بعد ہر طرف چیخ وپکار تھی ۔ اطلاع ملتے  ہی ریلو ے کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ریلوے کے عملے سے حادثے کی معلومات حاصل کیں ;  او ر   حادثے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔علاوہ ازیں ریلوے انتظامیہ نے مذکورہ واقعے پر ٹرین ڈرائیور اور اسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کرکے فوری انکوائری شروع کردی ہے جو اڑھتالیس گھنٹے میں تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی ۔

اوپر