پاکستا ن

پاک آرمی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک جوان شہید

پاک آرمی

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک آرمی نے وادی شوال چیک پوسٹ شمالی وزیرستان میں پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا ; حملے کے نتیجے میں پاک فوج   کا ایک جوان بھی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق; دہشت گردوں نے وادی شوال میں واقع مکی گڑھ چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ;دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سپاہی شہید ہوا جبکہ   پیٹرولنگ   کے  دوران بویا کے علاقے میں نالے سے گولیاں لگی ہوئی 5  لاشیں بھی ملی ہیں جو گزشتہ روز حملے کا نشانہ بننے والی خاڑ کمر چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے سے ملیں ہیں۔

To Top