پاکستا ن

پاکستان بھر میں موٹر سائیکلوں کے لیے کم قیمت پٹرول متعارف کروانے کا فیصلہ

کم قیمت پٹرول متعارف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان بھر میں موٹر سائیکلوں کے لیے کم قیمت پٹرول متعارف کروانے کا فیصلہ ۔ حکومت کا  80-82 رون پٹرول متعارف کروانے پر غور شروع۔ یہ پٹرول قیمت میں 92 رون پٹرول سے کافی کم ہے۔تفصیل کے مطابق : حکومت نے موٹر سائیکل مالکان کو کم قیمت پر پیٹرول فراہم کرنے کے لیے تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے; رون 80-82 پٹرول معیارمیں کم  تو  ہے لیکن موٹر سائیکلوں کے لیے اتنا     زیادہ نقصان دہ بھی نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کم قیمت پٹرول متعارف کروانے کے لیے بھی رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے۔

خصوصی معاون برائے پٹرولیم ندیم بابر کو وزیراعظم  عمران  خان نے موٹر سائیکلوں کے لیے کم قیمت پٹرول متعارف کرانے کے لیے تجاویز اور عملی معاملات کا جائزہ لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔اس حوالے سے آنے  والے  چند  دنوں  میں حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ وزیراعظم پاکستان  کا نے کہاہے کہ میرا مشن پاکستان سے غربت  کو  مٹانا  ہے;نجی شعبہ اقتصادی ترقی معیشت کے استحکام میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے; ہمیں ایک خستہ حال معیشت ورثے میں ملی  ہے اورتاجر برادری میرا ساتھ دے۔

 انہوں نے کہاکہ قومی وسائل لوٹنے والے لٹیروں کو میں نہیں چھوڑ سکتا تاجر برادری ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں  نےگورنرہاس میں ایف; پی; سی;سی;آئی اور تاجر برادری کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری; پاکستان لیدر گارمنٹس;رائس ایکسپورٹ; پاکستان آٹو موٹیوپارٹس;پاکستان بیڈ وئیر ایکسپورٹرز; پاکستان ڈینم مینو فیکچررز; ٹاول منیو فیکچررز ;کراچی چیمبر ز آف کامرس; ایمپلائرز فیڈریشن; پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس; پاکستان ہوزری و دیگر کاروباری شعبوں کے نمائندگان شریک تھے ۔

اس موقع پرگورنر سندھ عمران اسمعیل; وفاقی وزیر براے بحری امور علی زیدی; مشیر براے تجارت عبدالرزاق داد بھی موجود تھے۔ عمران خان کا کہناتھا میں چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت سب سے زیادہ سرمایہ کارتاجر  دوست حکومت جانی جائے;میرا مشن پاکستان سے غربت کوختم کرنا ہے اس میں تاجر برادری میرا ساتھ دے؛ گزشتہ حکمرانوں نے معیشت کو کرپشن سے تباہ کیا;ہمیں ایک خستہ حال معیشت ملی،میں چوروں کو کبھی نہیں چھوڑ سکتا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت کی توجہ معاشی استحکام پر مرکوز ہے; اسٹیٹ بینک اور  ایف بی ار میں ماہرین تعینات کیےہیں; انہوں نے کہا میری تاجر برادری سے گزارش ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں;ہم  چاہتے  ہیں  کہ  نجی شعبہ معیشت کے استحکام و اقتصادی ترقی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے;  اور حکومت سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ  کے لیئے  تاجروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی اور تمام سہولیات  بھی فراہم کرے گی۔

 عمران خان  نے  کہا کہ کاروبار میں سہولت ،ایف بی آر کی اصلاحات اور تجارت کے لئے ساز گار ماحول اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل  ہیں۔تاجر برادری نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہارکیا  اور  تاجروں کی جانب سے معاشی استحکام اور اقتصادی اہداف کے حصول کے لئے  اپنی تجاویز وزیراعظم کو پیش کیں ۔

To Top