رحیم یار خان

قومی احتساب بیورو ملتان کی خان پور میں کاروائی ضلع بھر میں مشہور برانڈ کی شاخیں سیل

قومی احتساب بیورو naib

خان پور (سچ بول چال) قومی احتساب بیورو ملتان کی خان پور میں کاروائی ،ضلع بھر میں مشہور برانڈ کی شاخیں سیل-تفصیل کے مطابق قومی احتساب بیورو ملتان کی خان پور میں کاروائی۔نیب ملتان نے پولیس کے ہمراہ شاہی روڈ پر واقع نیونیشنل ٹریڈرز پر کاروائی کی ،نیو نیشنل ٹریڈرز کے نام سے مشہور کمپنی پر کروڑوں روپے کےفراڈ کرنے کا الزام بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق : قومی احتساب بیورو ملتان حکام نے کہا ہے کہ  لیزنگ کمپنی کی ضلع بھر میں موجود تمام شاخوں سے مال قبضہ میں لے کر دکانیں سیل کی جا رہی ہیں،کمپنی مالکان نے سپیڈ موٹر سائیکل فراڈ اور دیگر کمپنیوں سے جعلی برانڈ تیار کرواکر اثاثہ جات بنائے ۔  سپیڈ موٹر سائیکل کے نام پر سادہ لوح افراد سے کروڑوں روپے ہتھیانے پر، لیزنگ کمپنی مالکان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

خان پور پولیس نے کاروائی کر کے شراب کی سینکڑوں کپیاں برآمد کر لیں

To Top