رحیم یار خان

خان پور پولیس نے کاروائی کر کے شراب کی سینکڑوں کپیاں برآمد کر لیں

خان پور پولیس

رحیم یار خان (سچ بول چال) خان پور پولیس نے کاروائی   کر کے، شراب کی سینکڑوں کپیاں برآمد کر لیں  ،تھانہ سٹی پولیس خان پور کی کاروائی بستی قاضیاں میں ایک منشیات فروش گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب منشیات فروش محمد ندیم سے 220 کپیاں شراب برآمد ۔

تفصیل کے مطابق :تھانہ سٹی پولیس نےخان پور کی نواحی بستی قاضیاں میں  م قائم منشیات کے اڈے پر ریڈ  کیا جہاں سے 220 کپیاں شراب برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم  فرار ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کا نام امین  بتایا  گیا ہے۔

ایس ایچ او اظہر اقبال کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔          

To Top