رحیم یار خان

ضلع رحیم یار خان میں پولیس اہلکار یہ کام نہیں کر سکیں گے ،ڈی پی او رحیم یار خان

ڈی پی او رحیم یار خان

 رحیم یار خان (سچ بول چال) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یارخان عمر سلامت نے رحیم یار خان کی  عوام کو پیغام میں اپیل کی  ہے کہ بغیر ہیلمٹ کے سفر نہ کریں اور ہم اس مہم میں سختی بھی کریں گے کوئی پولیس اہلکار چاہے وہ وردی میں ہویا وردی کے بغیر ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل پر سفر نہیں کرسکے گا ۔

 تفصیل کے مطابق: ڈی پی او رحیم یار خان نے کہا  کے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں یہ بظاہر ایک چھوٹی سی معمولی بات ہے مگر یہ چھوٹی سی تدبیر آپ کی زندگی کی محافظ اور ضامن ہے۔ ہیلمٹ کے استعمال کو لوگ بوجھ  خیال کرتے ہیں لیکن اس کی اہمیت کا اندازہ تب ہوتا ہے جب آپ کسی بھی ہسپتال میں ایمرجنسی کا وزٹ کریں جہاں موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ کی وجہ سے روزانہ قیمتی  جانے ضائع ہو رہی ہیں  ۔اور  یہ اتنا بڑا نقصان ہے جس کا ازالہ ممکن ہی نہیں ہیلمٹ استعمال نہ کرنے کی وجہ سے روزانہ کئی جانے ضائع ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یارخان میں ہر مہینے 40 سے 50 افراد ہیلمٹ استعمال نہ کرنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن رہے ہیں اس چھوٹی سی تدبیر سے ان جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

 عمر سلامت کا کہنا تھا کے  یہ  کام   اکیلے پولیس سرانجام نہیں دے سکتی جب تک آپ پولیس کا ساتھ نہ دیں آپ سب لوگ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب تک آپ کے بچے قانونی عمر تک نہ پہنچیں اور ان کے پاس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کا لائسنس نہ ہو  توانہیں گاڑیاں یا موٹرسائیکل ہرگز نہ دیں آپ کے بچے کی جان انتہائی قیمتی ہے اور یہ آپ کا مستقبل ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ ان حادثات میں تر سٹوڈنٹس کی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے اور اس نقصان کا اندازہ اسی کو ہو سکتا ہے جن  فیملیوں کے ایسے نقصانات ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ آپ پولیس کا ساتھ دیں اور جب تک آپ کا ساتھ نہیں ہوگا پولیس اکیلے یہ کام سرانجام نہیں دے سکتی۔ہمارے پاس ضلع بھر میں 200 ٹریفک پولیس اہلکار ہیں جبکہ ساڑھے تین ہزار کے قریب ڈسٹرکٹ پولیس کے اہلکار ہیں 50 لاکھ کی آبادی میں موٹر سائیکل پر اس پابندی کو پولیس جتنا بھی نیک نیتی سے عمل درآمد کرانا چاہے تو بھی نہیں کرا سکتی ۔

ڈی پی او رحیم یار خان

ڈی پی او رحیم یار خان کا کہنا تھا کہ  پوری دنیا میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لئے سوسائٹی کو آگےآ نا پڑتا ہے آپ آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں  آپ بغیر ہیلمٹ  کےموٹرسائیکل بچوں کو ہرگز نہ دیں اورخود بھی سفر کے دوران ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔ ہم سختی کے ساتھ اس پر عمل درآمد کی کوشش کر رہے ہیں اور کوئی بھی پولیس والا وردی میں ہو یا بغیر وردی ہے بغیر ہیلمٹ کے سفر کرے گا تو اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی بھی کریں گے اور ایف آئی آر بھی درج کریں گے اور میں نے اس کا حکم ضلع بھر کی  پولیس کو دے دیا ہے ۔

یاد رہے کہ رحیم یار خان میں ہیلمٹ کے استعمال کے حوالے سے کئی  بار مہمات چلائی گئی ہیں جن میں پویس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے عوام میں مفت ہیلمٹ بھی تقسیم کیئے گئے۔

How to Share With Just Friends

How to share with just friends.

Posted by Facebook on Friday, December 5, 2014
اوپر