انٹر نیشنل

واٹس ایپ پر سائبر حملہ کمپنی نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی تصدیق کر دی، جانتے ہیں واٹس ایپ کس نے اور کیوں ہیک کی

واٹس ایپ

اسلام آباد (انٹر نیٹ نیوز) سافٹ ویئرز کی مدد سے واٹس ایپ پر ٹارگٹ حملے کا انکشاف کمپنی نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی تصدیق کر دی ۔

تفصیل کے مطابق  ذرا ئع کا کہنا ہے کہ  واٹس ایپ نے تصدیق کی ہے کہ ہیکرز نے واٹس ایپ میں پائی جانے والی ایک  کمزوری کے ذریعے کچھ صارفین کے موبائل فون اور دیگر ڈیوائسز تک رسائی حاصل کر کے ان میں نگرانی کے سافٹ ویئر انسٹال کیےہیں۔

مزید پڑھیں : میڈیکل سائنس کا حیران کن کارنامہ ایک انسان کا سر دوسرے انسان کو لگا دیا گیا

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ  نظام میں ایک بڑی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے خلاف سائبر حملہ کیا گیاہے ;اوراس حملے میں  کچھ ’مخصوص صارفین;کو نشانہ بنایا گیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ابھی تعداد بتانا ممکن نہیں ہے کہ کتنے صارفین اس حملے سے متاثر ہوئے ۔تاہم انہوں نے کہا کہ نشانہ بننے والے لوگ ٹارگٹ کیے گئے تھے۔ فائنینشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ایک اسرائیلی سکیورٹی کمپنی این ایس او گروپ کے بنائے گئے سافٹ ویئر سے کیا گیا ۔

اوپر