انٹر نیشنل

سونےاور ریشم سے تیار کردہ قرآن مجید عوام کی زیارت کیلئے پیش جانتے ہیں اس کا وزن کتنا ہے اور اسے کتنے عرصے میں تیار کیا گیا؟

قرآن مجید

کابل(ویب ڈیسک) ریشم کے کپڑے اور سونے کے پائوڈر سے تحریر کردہ قرآنِ مجید کو ماہ رمضان کی مناسبت سے عوام کی زیارت کے لیے پیش کیا گیا ہے جسےافغان خطاطی کے ماہرین دو برسوں میں تحریر کیاہے۔

اپنی نوعیت کے انوکھے ترین اوردنیا بھر کےقیمتی نسخوں میں شامل اس قرآنِ مجید کی فیروز کوہ انسٹیٹیوٹ میں نمائش کی جا رہی ہے۔ قرآنِ مجید منصوبے کو عمل پذیر دینے والے ماہر ;صاحبزادہ محمد تمیم نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قرآن کریم کے ریشم سے بنے صفحات پرخاص طور پر کام کرنا ایک کٹھن کام ہے  لیکن یہ ایک پر ذوق عمل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قرآن کریم کے ہر صفحے پر تذہیب و ترتیب کام کی تیاری میں ایک ہفتہ لگا ہےجبکہ اس کا وزن 8.6 کلوگرام ہے۔ اس قرآنِ مجید کے صفحات کی کل تعداد 610ہے; اس میں استعمال کردہ آرائش و زیبائش کا تعلق انیسویں صدی کے کام سے ہےاوراس قرآن کریم کی تیاری پر 305 میٹر ریشم کا کپڑا استعمال ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی انجینئرز کا کارنامہ ملکی خزانے کو کرڑوں روپے کے نقصان سے بچا لیا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top