پاکستا ن

پاکستانی انجینئرز کا کارنامہ ملکی خزانے کو کرڑوں روپے کے نقصان سے بچا لیا

پی آئی اے

کراچی(سچ بول چال) پاکستانی انجینئرز کا کارنامہ ملکی خزانے کو کرڑوں روپے کے نقصان سے بچا لیا ۔ ملکی کی تاریخ میں پہلی بار ملک کے اندرہی پاکستان انٹرنیشل ائیرلائن کے 4جہازوں کی سروس کر کے انہیں آپریشنل کر دیا گیا۔ پاکستانی انجینئرز نے پہلی بار ملک کے اندرجہازوں کی سروس کی ہے;اور اس سے قبل پاکستانی جہازوں کو سروس کے لیے پاکستان سے باہر بھیجناپڑتا تھا جس پر کروڑوں روپے خرچ آتے تھے جو کہ  ملکی خزانے پر اضافی بوجھ کاباعث تھا; لیکن اب پاکستانی انجینئرز نےاس خرچ کو ختم کر دیا ہے۔


پی آئی اے

تفصیل کے مطابق : پاکستان انٹرنیشل ائیرلائن کے طیاروں کی سروس بیرون ملک سے کرائی جاتی تھی ;جو کہ قومی خزانے پر اضافی بوجھ تھا; اب تمام مسافر طیاروں کی سروس ملک کے اندر ہی پاکستانی انجینئرزسے ہی کرائی جاے گی  جس سے کروڑوں روپے کی بچت کے ساتھ ساتھ;   پاکستان انٹرنیشل ائیرلائن کے خسارے بھی کمی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ; یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ; جلدہی دوسرے ممالک جو اپنے جہازوں کی مرمت دوسرے ممالک سے کرواتے ہیں وہ بھی اپنے جہاز سروس کے لیے پاکستان بھیجیں گے; جس سے ملکی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔

پی آئی اے گزشتہ کئی سالوں  سے شدید خسارے کا شکار ہے ;لیکن اس سے پہلے پی آئی اے کا شمار  دنیا کی بہترین ہوا باز کمپنیوں میں رہا ہے۔پاکستان نے متحدہ عرب عمارات; سنگاپور اور مالٹا ;جیسے ممالک کو اپنی ائیر لائنز کھڑی کرنے میں مدد فراہم کی  تھی۔ لیکن بعد میں پی آئی اے کا معیار کم ہوتا گیا . اب پھر سے پاکستان انٹرنیشل ائیرلائن ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے;اور اب ملک کے اندرہی پاکستان انٹرنیشل ائیرلائن کےچار; (4) جہازوں کی سروس کرنے کے بعد انہیں آپریشنل کر کے پی آئی اے نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے ;جوکہ  ایک خوش آئند بات ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top