رحیم یار خان

حاضر سروس کانسٹیبل نے فائرکر کے دوسرے کانسٹیبل کو زخمی کر دیا

رحیم یار خان

رحیم یار خان ( سچ بول چال ) کانسٹیبل کے فائر سے کانسٹیبل زخمی ؛کانسٹیبل محمد آصف نے فائرنگ کرکے کانسٹیبل طارق کو زخمی کر دیا زخمی کانسٹیبل طارق کو طبی امداد کے لیے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا : ترجمان پولیس۔

تفصیل کے مطابق  :زخمی کانسٹیبل طارق ٹریفک پولیس میں تعینات ہے اور نماز پڑھ کر چرچ روڈ پر موجود تھا کہ آصف نے فائرنگ کر دی بتایا گیا ہے کہ ایک روز قبل کانسٹیبل طارق اور آصف میں معمولی تقرار ہوئی تھی۔انکا آپس میں لین دین کا تنازعہ تھا۔ جس کی رنجش کی وجہ سے  آصف نے محمد طارق کو فائیر کر کے زخمی کر دیا۔ڈی پی او عمر سلامت کے حکم پر کانسٹیبل آصف گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او رحیم یار خان عمر سلامت نے ہسپتال میں زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی اور علاج معالجہ کی سہولت کا جائزہ لیا گرفتار کانسٹیبل محمد آصف سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ڈی ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم کی سربراہی میں تفتیشی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو کہ واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

تفتیشی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو کہ واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top