رحیم یار خان

سٹی تھانہ خان پور کے مرکزی گیٹ پر درجنوں افراد ایک دوسرے کے ساتھ گتھم گتھا جا نیے یہ لڑائی ہوئی کس بات پر

سٹی تھانہ خان پور

رحیم یار خان ( سچ بول چال ) سٹی تھانہ خان پور کے مرکزی گیٹ پر درجنوں افراد ایک دوسرے پر حملہ آور ہو گئے  لڑائی کے دوران ایک دوسرے پر  گھونسوں مکوں تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔

تھانہ میں ہونے والی لڑائی کی فوٹیج میں واضح طور پر تھانہ کے فرنٹ ڈیسک اور مرکزی دروازے پر درجنوں افراد کو ایک دوسرے پر تشدد کرتے ہوئے صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے ۔تفصیل کے مطابق راو برادری اور چوہان برادری کے افراد کے درمیان سڑک پر راستہ کی وجہ سے آپس میں توں تکرار ہوئی جو لڑائی میں بد ل گئی اور دونوں برادریوں نے اپنے درجنوں جوان بلا لیئے  اور; سٹی تھانہ خان پور; کے اندر گھس کر گئے اور ایک دوسرے کی پٹائی کرتے رہے ۔

تاہم پولیس ;نے دونوں فریقین کے 2 درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top