رحیم یار خان

سینئر سائنس ٹیچر کیساتھ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا ہتک آمیز رویہ; ٹیچر کے جوتے اتروادئیے۔

ٹیچر

سینئر سائنس ٹیچر کیساتھ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا ہتک آمیز رویہ; ٹیچر کے جوتے اتروادئیے۔

شیخوپورہ (ویب ڈیسک ) سینئر سائنس ٹیچر کیساتھ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا ہتک آمیز رویہ; ٹیچر کے جوتے اتروادئیے۔ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول فاروق آباد میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا طلباء کے سامنے سائنس ٹیچر کیساتھ ہتک آمیز رویہ; سوشل میڈکا ;الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں کوریج پر وزیر اعلی پنجانب کا ایکشن; ڈی سی شیخوپورہ سے رپورٹ طلب۔

تفصیل کے مطابق  :  ہائیر سکینڈری سکول فاروق آباد میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے; سینئر ٹیچر کوجوتے اتروا کر طلباء کے سامنے کھڑا کر دیا میڈیا میں کوریج پر وزیر اعلی پنجانب کا ایکشن ; انتظامیہ اور محکمہ تعلیم افسران ٹیچر کی داد رسی کی بجائے ڈی ایم او سمیرا عنبرین کو بچانے کیلئے ٹیچروں دباو ڈالنے لگ گئے۔

ذرائع کے مطابق ;سی ای او ایجوکیشن جب انکوائری کے سلسلہ میں جب  گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول فاروق آباد پہنچے; تو وہاں موجود ٹیچروں نے ڈی ایم او کے رویہ اور سینئر ٹیچر کیساتھ ہتک آمیز رویہ پر احتجاج کیا; تو سی ای او کمرہ سے باہر نکل گئے۔

سیئنر ٹیچر کاننگے پاوں پڑھانے کا اعلان

سیئنر ٹیچر نے ننگے پاوں قوم کے معماروں زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا اعلان کردیا ;اور اس وقت تک ننگے پاوں رہیں گے جب تک ڈی ایم او ان کا خود جوتا واپس نہیں کریں گی۔ سیئنر سائنس ٹیچر انتظامیہ اور محکمہ افسران کے رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر بچوں کو پڑھاتے ہوئے ;دھاڑے مار مار; کر رو پڑے۔

استاد کی تزلیل کا یہ عمل ختم ہوگا ؟ پنجاب میں محکمہ تعلیم میں افسران کی طرف سے معزز اساتذہ کی تذلیل اور تحقیر کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے ۔ جو حکام بالا کے لئے لمحہ فکریہ ہے ;حکومت پاکستان ایسے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لے ملوث افراد کو سزا دے تا کہ ;ایسے واقعات پھر رو نما نہ ہو سکیں ۔

       یہ واقعہ مسٹر یوسف  بدر  نے لنکڈان .linkedinپر شیئر کیا ہے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top