پاکستا ن

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں کن 16 غیر منتخب نمائندوں کو شامل کر لیا گیا ، نام سامنے آگئے

عمران خان کی کابینہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) عمران خان کی وفاقی کابینہ میں غیر منتخب ارکان کی تعداد بڑھ کر  سولہ  16 ہوگئی۔ گزشتہ روز وزارتوں میں ہونے والی ردوبدل کے نتیجے میں 4 منتخب ارکان اسمبلی کی جگہ 3 ٹیکنوکریٹس نے سنبھال لی ہے۔

تفصیل کے مطابق : وزیراعظم عمران خان کی 47 رکنی وفاقی کابینہ میں غیر منتخب ارکان کی تعداد 16 ہوگئی ۔ وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے ٹیکنوکریٹس میں; عبدالحفیظ شیخ;ڈاکٹر ظفر اللہ اور ندیم بابر شامل ہیں۔ ان غیر منتخب ارکان نے ; اسد عمر; عامر کیانی; اور غلام سرور خان کی جگہ لی۔

 فواد چودھری کی جگہ وزارت اطلاعات کا قلمدان; فردوس عاشق اعوان; نےسنبھالاہے جو کہ گزشتہ الیکشن میں کامیاب نہیں ہوسکی تھیں۔اس وقت وفاقی کابینہ میں وزرا کی تعداد 24 ہے;جس میں13 معاونین خصوصی; 5 وزیر مملکت، اور 5 مشیران بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔

جبکہ معاونین خصوصی میں سے صرف 2 ارکان ؛علی نواز اعوان رکن قومی اسمبلی ;جبکہ یار محمد رند رکن بلوچستان اسمبلی ہیں۔ دیگر غیر منتخب معاونین خصوصی میں شہزاد قاسم; عثمان ڈار; یوسف بیگ مرزا اور ندیم افضل چن شہزاد اکبر; افتخار درانی; نعیم الحق; زلفی بخاری; شامل ہیں۔

عبدالحفیظ شیخ کی شمولیت کے بعد وزیراعظم کے مشیران کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے ;جو کہ الیکشن کے ذریعے  منتخب ہو کر نہیں آئے۔ دیگر غیرمنتخب مشیران میں ; شہزاد ارباب ; ڈاکٹر عشرت حسین; ملک امین اسلم; عبدالرزاق داد شامل ہیں۔

ذہین لوگ کس طرح کے ہوتے ہیں اور ان میں کون کون سی عادات پائی جاتی ہیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top