رحیم یار خان

گریڈ19 کا آفیسر ریٹائرمنٹ مدت سے ایک سال دوماہ تک جعلی دستاویزات کی بناپر زائد نوکری کرتا

ڈاکٹر مخدوم بشارت

رحیم یار خان      (سچ بول چال )  گریڈ19 کا آفیسر ریٹائرمنٹ مدت سے ایک سال دوماہ تک جعلی دستاویزات کی بناپر زائد نوکری کرتا رہا  وزارت صحت کے اعلی حکام نے تین روز قبل سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی رحیم یار خان ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین کو فوری طور پرانکے عہدے سے ہٹا کرانہیں 31دسمبر2017ء سے ریٹائر کر دیا۔

ایک سال دو ماہ تک تنخواہ و دیگر مراعات کی مد میں لینے والے تمام واجبات واپس کرنے کے احکامات جبکہ اس دوران ان کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات بارے قانونی رائے لینے کا فیصلہ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مخدوم بشارت کی جانب سے محکمہ صحت پنجاب کے پاس جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق انکی ریٹائرمنٹ 30جون2019ء کو ہونا تھی جبکہ حیران کن طور پر انکے شناختی کارڈ نمبر کے مطابق انکی عمر31دسمبر2017ء کو 60سال ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو کچھ عرصہ قبل مخدوم بشارت کی عمر بارے فراڈ کا علم ہونے پر انہیں فوری طور پر انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ انکے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ مخدوم بشارت حسین کے خلاف انٹی کرپشن میں بھی فراڈ کے کئی مقدمات ہیں جن میں خسرہ مہم کے لئے آنے والے لاکھوں کے فنڈز خورد برد کرنے کے الزام میں ان پر انٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرنے کے بھی احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top