اہم خبریں

کریک ڈاؤن شروع سوشل میڈیا پر اب ہر پوسٹ سوچ سمجھ کر کریں

سوشل میڈیا

 ملتان( ویب ڈیسک ) ( سچ بول چال ) سوشل میڈیا پر اب ہر پوسٹ سوچ سمجھ کر کریں منافرت پھیلانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ۔تفصیل کے مطابق; وفاقی حکومت کے اعلان  کے بعد گرفتاریاں شروع ہوگیئں; وزیراعظم عمران خان کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے والے چار افراد گرفتار۔

پولیس ذرائع کے مطابق چاروں افراد کی تقریریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی; جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے; چاروں افراد نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تقریریں سوشل میڈیا پر پھیلائیں ;پولیس نے مذکورہ افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں حراست میں لے لیاہے ۔

 واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے; اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا ;اظہار رائےکی آزادی لامحدود نہیں; کسی کو بھی نفرت کا پرچار کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ان کا کہنا تھا ایک موثر نظام بنا لیا گیا ہے جس کے تحت سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مواد کو کنٹرول کیا جائے گا; اور سوشل میڈیا پر نفرت کا پرچار بھی روکا جا سکے گا; سوشل میڈیا  پرنفرت کاپرچار کرنے والے کچھ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کسی پر اپنی رائے مسلط کرنے سے مسائل جنم لیتے ہیں ;اور دنیا بھر میں ہر آزادی   رائے کی ایک حد مقرر ہے ۔سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے کے الزام میں اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں; ان کا کہنا تھا کہ طریقہ کار تیار کر لیا ہے جس سے سوشل میڈیا پر آزادی رائے اور  نفرت انگیز پیغامات کو کنٹرول کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں                     

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top