رحیم یار خان

پرائیویٹ سکول مالکان کو اب یہ کام ہر صورت کرنا ہوگا:ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان

رحیم یار خان ( سچ بول چال ) سکولوں میں فیسوں میں کمی کا;عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں گے:ڈپٹی کمشنر ۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ; ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کے حوالہ سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پرعملدرآمد; ہر صو رت یقینی بنائے گی ۔

ایسے تمام تعلیمی ادارے جو سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ  احکامات کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں; وہ از خود اپنے سکولز کی فیسوں میں کمی اور والدین سے وصول کی جانے والی; سابقہ فیسوں; کو آئندہ فیسوں میں ;ایڈجسٹ یا واپسی; کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات بارے آگاہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے; پرائیویٹ سکولز کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ; لینے کے لیئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سی- ای- او- ایجوکیشن ملک مختار حسین; ڈی-ای-او ایلمنٹری خواتین ونگ شہناز چوہدری ; پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر بشیر آزاد و سربراہان لاہور گرائمر سکول; بیکن ہاؤس سکول; شیخ خلیفہ پبلک سکول; دانش سکول گرلز; بوائز سمیت دیگراراکین موجود تھے۔

جمیل احمد جمیل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام تعلیمی اداروں کا آڈٹ کرائے گی ; اس امر کویقینی بنایا جائے گا کہ تمام سکولز نے والدین کو اضافی وصول کی جانے والی فیسیں; واپس یا آئندہ فیسوں میں ایڈجسٹ کر دی ہیں۔ موسم گرما کی تعطیلات میں وصول کی جانے والی فیسوں کا ;پچاس فیصد; بھی والدین کو واپس یا آئندہ فیسوں میں ایڈجسٹ کیا جائے ۔

واضح رہے کہ ان تمام فیصلوں کا اطلاق; سپریم کورٹ پاکستان کی جانب سے دیئے جانے والے احکامات کی تاریخوں کے مطابق ہو گا۔

مزید پڑھیں : ویلنٹائن Valentine’s Day ڈے منانے پر ملک بھر میں مکمل پابندی

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top