انٹر نیشنل

ضعیف العمر خاتون کا زندگی کی آخری سانسوں میں قبول اسلام ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

online news

سچ بول چال |SBC free online news Urdu

لندن (سچ بول چال) جب اللہ تعالی کسی شخص کو رہنمائی عطا کرتے ہیں; تو کوئی بھی اس شخص کو نہیں بھٹکا سکتا۔ دائرہ اسلام میں داخل ہونے ;اور اسلام قبول کرنے کی ہم اکثر خبریں سنتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں لندن میں مقیم ایک معمر خاتون نے اپنی زندگی کی; آخری سانسوں; میں اسلام قبول کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی; اور دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی۔

 ویڈیو میں ضعیف العمر خاتون کو اپنی ;زندگی کی آخری سانسیں; لیتے ہوئے اور اسلام قبول کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے; اس ویڈیو کو فیس بک کے علاوہ دیگر ویب سائٹس پر بھی  زیادہ سے زیادہ شیئر کیا گیا; ویڈیو میں خاتون کو اسلام قبول کرتے کلمہ پڑھتے ; کلمہ کا ترجمہ پڑھتے ہوئے سنایااور دکھایا گیا ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری پوسٹ کے مطابق

  ضعیف العمر خاتون ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھی اور ہسپتال میں مدد کے لیے پکار رہی تھی; ویڈیو بنانے والے شخص نے بتایا کہ میں جیسے ہی ان کے پاس گیا ;تو انہوں نے مجھے کہا کہ میں اسلام قبول کرنا چاہتی ہوں۔اور کیا تم میری مدد کر سکتے ہو؟; اس کے بعد ویڈیو بنانے والے شخص نے ضعیف خاتون کو کلمہ پڑھا کر اسلام قبول کرایا ;جسکے بعد وہ ہمیشہ کیلئے ابدی نیند سو گئیں۔

اس پوسٹ کے اندر یہ بھی تحریر کیا گیا تھا کہ; جب اللہ تعالی کسی شخص کو رہنمائی عطا  کرتے ہیں تو کوئی بھی طاقت اس شخص کو بھٹکا نہیں سکتی. سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق قبول اسلام کے فوراًبعدخاتون اپنے خالق حقیقی سے جاملی; سوشل میڈیا صارفین کہنا تھا اسلام دین حق ہے اور تاقیامت لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہوتے رہیں گے; اور یہ اس بات کی گواہی ہے کہ بے شک اسلام پکا اور سچا دین ہے۔

  ویڈیو ملاحظہ کریں

مزید پڑھیں : تیس سال تک خاتون تیرہ کروڑ روپے ہاتھ میں لے کر گھومتی رہی; اسے معلوم ہی نہ تھا کہ اس کے پاس اتنی دولت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top