انٹر نیشنل

تیس سال تک برطانوی خاتون تیرہ کروڑ روپے لاعلمی میں ہاتھ میں لے کر گھومتی رہی

online international news

سچ بول چال |SBC free online international news urdu

لندن( ویب ڈیسک) تیس سال تک برطانوی خاتون تیرہ کروڑ روپے ہاتھ میں لے کر گھومتی رہی; جب اسے معلوم ہوا تو اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ تفصیل کے مطابق ایک برطانوی خاتون نے 30 سال قبل نگینے والی ایک انگوٹی خریدی ;جسے کچھ عرصہ اس نے پہنی اور پھر اس انگوٹھی کو زیورات کے ساتھ ڈبے میں رکھ دیا ۔ گزشتہ 20 سال تک وہ ;انگوٹھی; زیورات کے ڈبے میں پڑی رہی۔

دی سن کے مطابق; ڈیبرا نامی برطانوی خاتون نے یہ انگوٹھی ایک سیل سے ;صرف دس پونڈ میں خریدی تھی۔ جب وہ انگوٹھی فروخت کرنے کیلئے جیولر کے پاس گئی;  توجیولر نے ایسا انکشاف کیا کہ خاتون کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ گزشتہ دنوں میں ڈیبرا کی ماں ایک آن لائن فراڈ کا شکار ہو گئی اور اپنی ساری جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھی ;ڈیبرا نے اس کی مدد کرنے کا سوچا اور یہ انگوٹھی اٹھا کر فروخت کرنے کے لئے ;جیو لرکے پاس گئی توجیولرنے انگوٹھی دیکھی تو حیرت سے ڈیبرا کو دیکھنے لگا ;اور پوچھا کہ تمھیں معلوم نہیں کہ یہ کیا ہے؟ اس پر ٹیبرا نے منفی میں جواب دیا تو اسے جیولر نے بتایا کہ; یہ اصلی ہیرہ ہے; اس کی قیمت سات لاکھ چالیس ہزار پونڈ ہے۔

ڈیبرا کا کہنا تھا کہ; جو لر کے منہ سے یہ بات سنتے ہی میری خوشی کی انتہانہ رہی اور میں اچھل کر اپنی کرسی سے کھڑی ہو گئی;مجھے یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ اتنے عرصے سے میں کروڑوں روپے کی آنگوٹھی ہاتھ میں پہنے پھرتی رہی; اور مجھے اس کی اصل مالیت کا اندازہ ہی نہیں تھا۔ اورمیں جیولر سے یہ انگوٹھی واپس لے کر گھر آگئی اور پوری رات اسے دیکھتی رہی۔

سچ بول چال |SBC free online international news urdu

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top