آج کی بات

غریب کے گھر کا چراغ بجھ گیا انتظامیہ کے کانوں تک جوں تک نہ رینگی

rahim yar khan news-papers

سچ بول چال |SBC free online rahim yar khan news-papers

رحیم یار خان( ویب ڈیسک) غریب کے گھر کا چراغ بجھ گیا؛ انتظامیہ کے کانوں تک جوں تک نہ رینگی تفصیل کے مطابق:؛ ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور ؛کا رہائشی ;15 سالہ عدنان دکانوں کی ;صفائی ستھرائی; کا کام کرتا تھا اور گھر کا خرچہ چلاتا تھا ۔ 27 دسمبرکو کسی کے ساتھ گٹر کی صفائی کے لیے گیا آکسیجن ماسک نہ ہونے کی وجہ سے دم گھٹنے سے فوت ہو گیا ۔

پاکستان میں ایسے حادثات آئے روز ہوتے رہتے ہیں; لواحقین چند روز شور کرتے ہیں اس کے بعد سب کچھ معمول پر آ جاتا ہے; اور حقیقت یہ ہے کہ ایسے واقعات صرف غریبوں کے ساتھ ہی ہوتے ہیں; جن کی بات اس ملک میں کوئی سنتاہی نہیں;جب بھی کوئی ایسا وقعہ دیکھنے یا سننے میں آتا ہے ؛تو ایک سوال ذہن میں اٹھتا ہے کہ; اسطرح کے ہونے والے واقعات کا ذمہ دار کون ہے ؟

وہ شخص ؛جو انتظامیہ کی نہ اہلی کی وجہ سےکسی کو ;اجرت دے کر اپنا کام کرانے پر مجبور ہے ؟ ;یا وہ انتظامیہ جو ؛اپنے فرائض سے غافل ہو کر; ہر مہنے کی یکم کے انتظار میں رہتی ہے؟ یا اس ملک کے لیڈر جو صرف; اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں ؟ یا غریب کی وہ غربت جو اسے کفر تک لےجاتی ہے ؟

یہ وہ سوال ہیں جن کا جواب ؛پاکستانیوں کےپاس صرف ایک ہی ہے; (اللہ دی مرضی) رب کی رضا۔ لواحقین تو اللہ کی مرضی پر ؛راضی ہو جاتے ہیں۔ مگر ہم سب یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ; ہم نے بھی اللہ پاک کے حضور پیش ہونا ہے ؛اور اپنی اپنی ذمہ داریوں اور اپنے اپنےمنصب ؛فرائض کا حساب بھی دینا ہے ۔

ضرور پڑھیں : باسی روٹی کھانے کے جسمانی صحت پر اثرات

سچ بول چال |SBC free online rahim yar khan news papers

 



To Top