صحت

باسی روٹی کھانے کے جسمانی صحت پر اثرات جانئے باسی روٹی کھانے سے کن کن موذی امراض سے بچا جاسکتا ہے۔

importance of health

سچ بول چال | SBC Such bool chaal

اب تک یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ; باسی روٹی اسہال; تیزابیت ;بدہضمی اور فوڈ پوائزننگ پیدا کرتی ہے; لیکن جدید سائنسی تحقیق اس بات کی نفی کرتی ہے; اور بتاتی ہے کہ اس کے برعکس باسی روٹی صحت بخش خصوصیات کی حامل ہے; ماہرین غذائیت کے مطابق باسی روٹی ایک محفوظ اور مکمل غذا ہے اور صبح کے ناشتہ کے لئے بہترین انتخاب ہے۔

اگر آپ ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہیں; اور ذیابطیس کی بیماری کی پیچیدگیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو;باسی روٹی کھائیے جو اس سلسلے میں بہت مفید ہے; صبح کا ناشتہ دودھ اور باسی روٹی سے کیجئے پھر آپ دیکھیں گے کہ آپ کی شوگر کنٹرول میں رہتی ہے; باسی روٹی بلند فشار خون کو کنٹرول کرنے میں بھی معاون ہے; تاہم اس کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادوایات بھی جاری رکھنی چاہئیں. ماہرین غذائیت کے مطابق باسی روٹی میں گندم کے تمام ترخواص موجود ہوتے ہیں; مثلا اس میں ریشہ ہوتا ہے اور بہت کم مقدار میں نمک اور مٹھاس بھی ہوتا ہے; یہ ہاضمہ میں بھی مدد دیتی ہے; وزن کو کم رکھنےاور خون میں شکر کی مقدار کو کنٹرول رکھنے میں مددگار ہے ۔

دودھ کے ساتھ روٹی

ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو چاہیے; کہ وہ باسی روٹی کو توڑ کر 10منٹ کے لیے ٹھنڈے دودھ میں رکھ دیں; اور صبح کے ناشتے میں تناول فرمائیں۔ آپ دیکھیں گے کہ یہ عمل کس طرح آپ کے دماغ اور جسم کوٹھنڈا رکھتاہےاور بلڈپریشر کو نارمل کرتا ہے; تیزابیت کو کم کرتا ہے اور آپ کے بدن کوکس قدرغذائیت مہیا کرتا ہے. جو لوگ معدے کی تیزابیت سے پریشان رہتے ہیں اور قبض کی بیماری میں مبتلا رہتے ہیں; ان کے لئے باسی روٹی اور دودھ کا استعمال بہت ہی مفید ہے اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے مفید تر ہے۔

غذائی ماہرین کا خیال ہے کہ; کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل خوراک زیادہ کھانے سے ذیابطیس اور بلڈ پریشرکے امراض لاحق ہو جاتے ہیں; پاکستانی کھانوں میں کاربوہائیڈریٹس زیادہ جبکہ پروٹین اور ریشہ کم ہوتا ہے; کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل خوراک لینا جسمانی محنت نہ کرنا اورسست زندگی گزارنے کے سبب; پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ذیابطیس کا شکار ہو رہی ہے; اگر ہم کاربوہائیڈریٹ زیادہ لیتے ہیں تو ہمیں; روزانہ ورزش ;ضرور کرنی چاہیے یا پھر بہتر یہی ہے کہ کاربوہائیڈریٹ کو اپنی خوراک میں کم رکھنا چاہیے .

سچ بول چال |SBC Such bool chaal- Health tips, importance of health

مزید پڑھیں : غذاؤں کے ذریعے موذی امراض سے بچا و، کیلا کھانے سے کن موذی امراض سے بچا جا سکتا ہے

bnana

To Top