پاکستا ن

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا انوکھا اقدام وزراء کا 100 روزہ منصوبہ بندی میں ٹاپ ٹین لسٹ میں آنے کی بھاگ دوڑ

Todaynews

سچ بول چال |SBC Such bool chaal Today news Pakistan
اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا انوکھا اقدام; وزراء کا 100 روزہ منصوبہ بندی میں ٹاپ ٹین لسٹ میں آنے کے لئے بھاگ دوڑ۔ تفصیل کے مطابق: 24 نومبر کو تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے 100 روز مکمل ہو جائیں گے; 100 روزہ منصوبہ بندی میں ٹاپ ٹین کی لسٹ میں آنے کیلئے وفاقی وزیروں نے کوششیں تیز کردیں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزارتوں کی100 روزہ کار کردگی رپورٹ ملنا شروع ہو گئی ہیں; سو روزہ کارکردگی میں وزیر ریلوے شیخ رشید; مراد سعید اور فواد چوہدری میں کانٹے دار مقابلہ ہے۔ جبکہ شاہ محمود قریشی ;فیصل واڈا; زلفی بخاری; شہریار آفریدی اور طارق بشیرچیمہ بھی ٹاپ ٹین کی بھاگ دوڑ میں شامل ہیں۔

وفاقی وزراء کی 100 روزہ کار کردگی

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پچاس دنوں میں ;سو روزہ منصوبہ بندی کے اہداف حاصل کیے; اور وزارت مواصلات میں; 3 ارب 55 کروڑ روپے; کی بچت کی۔ مراد سعید نے نئے منصوبے بھی شروع کیے; نئے منصوبوں پر وزیراعظم نے مراد سعید کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں شاباش بھی دی۔ جب کہ ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے پر; اسد عمر بھی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل ہیں وزیرخزانہ کے اقدامات نے; 100 روز میں معیشت کو سنبھالا دینے کا ٹارگٹ حاصل کیا; سعودی عرب سمیت یو آے ای اور چین کے ساتھ کامیاب معاہدے کیئے۔

ریلوے کے وزیر شیخ رشید بھی ٹاپ ٹین کی اس دوڑ کو جیتنے میں شامل ہیں ;100 روزہ اہداف میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے; دس نئی ٹرینوں کا آغاز کیا اور ریلوے کی آمدنی میں ;2 ارب کا ریکارڈ اضافہ بھی کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے سو دن بھی ہم رہے; بااثر ممالک سے سفارتی تعلقات کات سمیت ملک کی کامیاب خارجہ پالیسی کا سہرہ شاہ محمود قریشی کے سر جاتا ہے انتہاپسندی اور بھارتی دہشتگردی کے حوالے سے اقوام متحدہ میں وزیر خارجہ کا بااثر بیان بہت ہی اہمیت کا حامل رہا ہے تاہم ہر وزیراپنی جگہ اسی کوشش میں لگا ہوا ہے کہ وہ ٹاپ ٹین لسٹ میں ہی رہے۔

یہ خبر پڑھیں
naya Pakistan housing schem

سچ بول چال |SBC Such bool chaal Today news Pakistan

یہ خبر پڑھیں
today newspaper

یہ خبر پڑھیں
today newspaper


To Top