پاکستا ن

حکومت پاکستان کا غیر قانونی کاروبار ؛ ہنڈی وحوالہ ؛ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن اس بار طریقہ کارماضی سےمختلف ۔۔۔۔۔۔۔جانیئے

today newspaper

سچ بول چال |SBC Such bool chaal- Pakistani News, today newspaper
کراچی (ویب ڈیسک)حکومت پاکستان نے ‘;ہنڈی وحوالہ; کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف ;ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر; ہنڈی وحوالہ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے مافیا کے خلاف; بھر پورکارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے; کراچی سمیت سندھ زون میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے گئی ہیں ;اور روزانہ 5 چھاپے مارنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

حکومت کے اس اعلان کے بعد; کراچی میں ہنڈی وحوالہ کا کاروبار کرنے والے افراد روپوش ہوگئے ہیں ;اور عارضی طور پر اپنا کاروبار بند کرکے غائب ہو گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے کراچی سمیت ملک بھرمیں ;منی لانڈرنگ ;ہنڈی وحوالہ کا غیر قانونی کاروباری نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی; تیاریاں کر لی ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سندھ میں سٹیٹ بینک سرکل; ایف آئی اے ;کارپوریٹ کرائم سرکل ;کمرشل بینکنگ سرکل ;اینٹی کرپشن سرکل; سکھر اور حیدرآباد کے ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹرز کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

   ایف آئی اے نوٹیفکیشن

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کرائم سندھ زون کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ; سندھ میں ہونے والی کارروائی میں ماضی کی طرح منی لانڈرنگ اور ہنڈی وحوالہ کے غیر قانونی کام میں ملوث; تمام کمپنیوں کے ملازمین کو گرفتار کرنے کے بجائے ;ان کاروبار میں ملوث مالکان کو گرفتار کیا جائے; اور ان سے ملنے والے تمام سامان اور دستاویزات کی فرانزک جانچ پڑتال کی جائے۔

ماہرین معاشیات کے مطابق; حکومت کا ہنڈی وحوالہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بروقت اور درست ہے ۔ جس سے معاشی مشکلات میں کمی آ سکتی ہے۔ معاشی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ;کریک ڈاؤن اس طرح کا ہونا چاہیے کہ نیٹ ورک دوبارہ نہ بن سکیں ۔

یہ خبر پڑھیں

today newspaper

سچ بول چال |SBC Such bool chaal- Pakistani News, today newspaper

یہ خبر پڑھیں

online news-papers



To Top