پاکستا ن

بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ;نیا پاکستان کا لنگ ویب پورٹل; کا افتتاح کر دیا گیا جانئیے مکمل تفصیل

today newspaper

سچ بول چال |SBC Such bool chaal – today newspaper

اسلام آباد( ویب ڈیسک) بیرونے ملک پاکستانیوں کے لیے ;نیا پاکستان کا لنگ ویب پورٹل; کا افتتاح کر دیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق وزیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے; بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل کا افتتاح کردیاہے۔

ویب پورٹل میں بیرون ملک ڈاکٹرز; انجینئرز; پروفیسرز اور دیگر ماہرین کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا; ضرورت کے وقت بیرون ملک ماہرین پاکستانیوں سے رابطہ کیا جاسکے گا. حکومت کی جانب سے بنائی گئی اس ویب پورٹل کے ذریعے ;سمندر پار پاکستانی; اپنی تفصیلات کا اندراج کر سکیں گے; اور مختلف شعبوں میں ضرورت کی وقت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رابطہ کیا جاسکے گا.

زلفی بخاری کا افتتاحی تقریب سے خطاب

وزیراعظم کے خصوصی معاون زلفی بخاری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا; بیرون ملک پاکستانیوں کے واپس پاکستان لانا وزیراعظم کا وژن ہے ;چین نے بیرون ملک سے اپنے بہترین لوگ واپس بلائے ہیں ; ماضی کی حکومتوں نے سمندر پار پاکستانیوں کو اہمیت نہیں دی; سمندر پار پاکستانی ملک کیلئے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

زلفی بخاری نے کہا کہ; پہلی بار حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے پلیٹ فارم دے رہی ہے; او پی ایف کی ویب سائٹ کو بھی جلد اپ گریڈ کریا جائے گا اور بیرون ملک پاکستانیوں کے معاملات کو فوری حل کا نظام لائیں گے ;انہوں نے کہا کہ حکومتی سوروزہ پلان کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مزید سہولتیں لئیں گے ;ویب پورٹل کے تحت وزارت تمام اوورسیز پاکستانیوں کا ڈیٹا ویب سائٹ پر رکھے گی; اور جس وقت جس شعبے میں کسی ماہر کی خدمات درکار ہوں گی اسے واپس وطن بلایا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ ;اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سپیشل پیکج کا اعلان کرنے والے ہیں; ہر طرح کی رکاوٹیں ختم کریں گے تاکہ ترسیلات زر میں اضافہ ہو. اوورسیز پاکستانیوں کو ملک واہسی پر ایمیگریشن دشواری ختم کریں گے; عمران خان نے کہا تھا کہ ہمارا مشن ہے کہ ایک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دیکھ بھال بہتر انداز میں کریں۔

مزید یہ خبر پڑھیں

online news-papers

سچ بول چال |SBC Such bool chaal – today newspaper



To Top