رحیم یار خان

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا مجسٹریٹ کی موجودگی میں چھاپہ پٹواری گرفتار

News updates

سچ بول چال |SBC Such bool chaal – News updates
رحیم یارخان (ویب ڈیسک) ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا مجسٹریٹ کی موجودگی میں چھاپہ;چولیستان ڈیپارٹمنٹ کا پٹواری گرفتار۔ تفصیل کے مطابق چولستانی ڈیپارٹمنٹ اتھارٹی کا پٹواری انتقال درج کرنے کا جھانسا دے کر; پندرہ ہزار روپے کی رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار; مقدمہ درج . جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خان پور کے رہائشی صلاح الدین نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن پیج کو اپنی تحریری شکایت میں کہا کہ; چولیستان ڈیپارٹمنٹ کے پٹواری فیاض الحسن نے انتقال وراثت درج کرنے کے عوض; 35 ہزار روپے; کی رشوت طلب کی ہے; جس پر20 ہزار روپے کی رقم ادا کردی گئی ہے جبکہ; 15 ہزار روپے; کی رقم ادا کرنا باقی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ہدایت پر; علاقہ مجسٹریٹ فہد الرحمان نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سید ایوب بخاری کے ہمراہ ;خان پورمیں چھاپہ مارکر چولیستان ڈیپارٹمنٹ کے پٹواری; فیاض الحسن کو پندرہ ہزار روپے کی رشوت کی رقم وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا; اینٹی کرپشن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کردیا۔

 یہ خبر پڑھیں:
rahim yar khan news-papers

سچ بول چال |SBC Such bool chaal – News updates



To Top