رحیم یار خان

رحیم یار خان سرکاری اسپتالوں میں خصو صی کاوئنٹرقائم !جانئے سموگ کتنے دن تک جاری رے گا

rahim yar khan news-papers

سچ بول چال |SBC free online rahim yar khan news-papers

رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) رحیم یار خان سرکاری اسپتالوں میں خصو صی کاوئنٹرقائم !;ضلع بھر میں سموگ ہفتہ بھر جاری رہنے کا امکان ۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر(ایچ ار) ریاست علی نے کہا ہے; کہ محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں سموگ ایک ہفتہ جاری رہنے کا امکان ہے; شہریوں بالخصوص موٹر سائیکل ;رکشہ وکھلی سواری استعمال کرنے والوں کو چاہیے ;کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایت پر;رحیم یارخان میں شہریوں میں مفت ماسک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے; ریاست علی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایت پر;ضلع بھر میں انسداد سموگ مہم جاری کر رکھی ہے; اس مہم کے تحت شہریوں کو سموگ سے نقصانات اور حفاظت بارے ;بھرپور آگاہی فراہم کی جا رہی ہے; تا کہ شہری سموگ سے متاثر نہ ہو سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے سرکاری اسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ مریضوں کے لئے ;خصوصی کاوئنٹرقائم کئے گئے ہیں; شہری باہر نکلتے وقت حفاظتی ماسک; ہیلمٹ; چشمے ;کا استعمال کریں اور گھروں کی کھڑکیاں ;دروازے اور پنکھے وغیرہ بند رکھیں۔

سچ بول چال |SBC free online rahim yar khan news-papers



To Top