پاکستا ن

وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کے لئے نئے پروجیکٹ کا اعلان اپنی سی وی بھیجیں اور بیرون ملک نوکری حاصل کریں

online news-papers

سچ بول چال |SBC Such bool chaal – free online news-papers

اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کا نوجوانوں کے لئے; برین گین ;نامی پروگرام شروع کرنے کا اعلان۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئندہ ہفتے ایک ;پروجیکٹ برین گین; کے نام سے لانچ کر رہی ہے۔ تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کو ;تین ماہ; ہونے کو ہیں اور اس حکومت نےجہاں عوامی فیصلے کر کے داد سمیٹی ہے; وہیں کچھ تلخ فیصلے بھی کئے ہیں; جن پر عوامی ردعمل بھی سامنے آیا ہے ۔ تاہم اس دوران مخالفین ;چھوٹی سے چھوٹی بات; پر تحریک انصاف کی حکومت کو برابھلاکہنے میں لگے ہوئے ہیں۔ باوجود اس کے تحریک انصاف کی حکومت کی; تین ماہ ;کی کارکردگی اطمنان بخش رہی ہے ۔

عمرا ن خان حکومت کے تاریخ ساز فیصلے

تحریک انصاف پاکستان کی حکومت نے منفی پرو پیکنڈے کے باوجود بھی تاریخ ساز فیصلے کیے; جن میں پاکستان ریلوے میں 3 ٹرینیں شامل کرنا ; گورنر ہاؤسز کو عوام کے لئے کھولنا ;سرسبز پاکستان پروگرام کا اعلان; وزیراعظم ہاؤس اور تمام دفاتر میں شکایات سیل کا قیام ;وزیر اعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان; 87 ہزار کنال سرکاری زمین واگزار کرانا; فیصل آباد میں بند 100 سے زائد صنعتی یونٹوں کی بحالی; کفایت شعاری کی پالیسی کا اعلان کرنا; ڈیم فنڈ میں تین سے پانچ ارب روپے کا اضافہ کرنا; وزیراعظم ہاؤس کی مہنگی گاڑیوں کو نیلام کرنا; انصاف صحت کارڈ کا اجرا; 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کا اعلان ;اور اس منصوبے پر ابتدائی کام کا آغاز;بھی شروع ہو چکا ہے .

ضرورپڑھیں : نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام

نوجوانوں کے لئے برین گین پراجیکٹ

اس حوالے سے ایک خبر یہ بھی ہے کہ; حکومت پاکستان نے نوجوانوں کے لیے; برین گین نامی پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ;جس کے بارے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ; آئندہ ہفتے برین گین پراجیکٹ لانچ کر رہے ہیں ;اس پراجیکٹ کے تحت نوجوان ہمیں سی وی بھیجیں گے اور نوجوانوں کو ;بیرون ممالک اور پاکستان میں نوکریاں; دی جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت پنجاب بھی نوجوانوں کے لئے ;آسان شرائط کے ساتھ قرض کی سہولت دینے کا اعلان کر چکی ہے۔ ان اقدامات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حکومت نے نوجوانوں کے مسائل کو کس حد تک سنجیدگی سے سے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

سچ بول چال |SBC Such bool chaal – free online news-papers


To Top