ٹیکنالوجی

کیا آپ جانتے ہیں فالتو کنٹینرزاب دنیا بھر میں کس کام کے لئے استعمال ہو رہے ہیں

Tec news

سچ بول چال |SBC Such bool chaal – free online Tec news

Tec news

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک ) فالتو کنٹینراب فالتو نہیں رہیں گے ; کنٹینروں کے ذریعے بلند و بالا عمارتیں تیار کر لی گئیں .یوں تو فالتو کنٹینروں کی پوری دنیا میں بھرمارلگی ہوئی ہے ;اور ان کو استعمال میں لانے کے مختلف طریقے; بھی دنیا بھر میں سامنے آتے رہتے ہیں۔ مگر اب ان ;کنٹینروں کو عمارتیں تعمیر کرنے کے لیے استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ جوہانسبرگ میں ڈرائیو لائنز اسٹوڈیوکے نام سے مختلف رنگوں کے; 140 ;کنٹینروں کی ایک عمارت تیار کی گئی ہے;جسمیں صرف کنٹینررو کا استعمال کیا گیا ہے ۔

 

اس سے قبل اسی شہر میں تجرباتی طور پر طالب علموں کے لئے کنٹینرز کے ذریعے رہائشی کمرے تیار کیے گئے; جو کامیاب رہے ;جس کے بعد پورے خاندان کے لیے کنٹینرز کی بلڈنگ بنائی گئی; جس میں اپارٹمنٹس سیڑھیاں اور لفٹس بھی بنائی گئی ہیں۔ کنٹینر بلڈنگ کو کچھ اس طرح سے بنایا گیا کہ; ایک جانب کشادگی اور دوسری جانب بچوں کے کھیلنے کی جگہ بھی رکھی گئی ہے; یہ گھر; 600 ;سے ;300; مربع فٹ کے ایریا میں ہیں۔

Tec news

کنٹینر کے ذریعے عمارت سازی کے لئے مختلف رنگوں کے; 140 ;کنٹینرز کو منتخب کیا گیا; دھاتی کنٹینر سردی اور گرمی میں موسمی اعتبار سے تو خراب ہوتے ہیں ;مگر ان میں انسولیشن مٹیریل لگانے کے بعدانہیں نے موسمی اعتبار سے صحیح بنانے کی کوشش کی گئی ہے ;ہوا اور بارش سے ٹوٹنے گرنے سے بچاؤ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں; اور ان کنٹینرز کے گھروں کو خوب اندرونی تزئین و آرائش سے آراستہ کیا گیا ہے۔

Tec news

ان گھروں میں باورچی خانہ ;کھانے کے کمرے; بیڈرومز; باتھ روم; بالکل دوسرے عام گھروں کی طرح بنائے گئے ہیں; سیڑھیاں گراؤنڈ فلور اور کچھ دوکانیں بھی بنائی گئی ہیں

ضرورپڑھیں : اڑنے والی کار”بلیک فلائی “تیار ،ایسی خصوصیات رکھی گئی ہیں، جسے جان کر آپ حیران رہے جائیں گے

سچ بول چال |SBC Such bool chaal – free online Tec news



To Top