اہم خبریں

سپریم کورٹ کے آسیہ مسیح رہائی کے فیصلے کے بعد توڑ پھوڑ علامہ خادم حسین کے خلاف بڑا اقدام اُٹھا لیا

urdu news Pakistan

سچ بول چال |SBC Such bool chaal – free online urdu news Pakistan

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے آسیہ مسیح رہائی کے فیصلے کے بعد توڑ پھوڑ; علامہ خادم حسین کے خلاف بڑا اقدام اُٹھا لیا گیا ۔ سربراہ تحریک لبیک علامہ خادم حسین رضوی کے خلاف; مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر۔ تفصیل کے مطابق: آسیہ مسیح کے رہائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتجاج کے دوران; مال روڈ لاہور پرتوڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں سربراہ تحریک لبیک یا رسولاللہ( ص) کے سربراہ ;علامہ خادم حسین رضوی خلاف سول سوسائٹی نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی ہے ۔

سول سوسائٹی کے رہنما; عبداللہ ملک کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے ;کہ تحریک لبیک کے رہنما خادم حسین رضوی نے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی; درخواست دائرہونے کے باوجود تاحال سول لائن پولیس لاہور نے مقدمہ درج نہیں کیا۔

واضح رہے کہ; علامہ خادم حسین رضوی نے سپریم کورٹ کے آسیہ مسیح رہائی کے فیصلے کے بعد ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا .احتجاج کے دوران ملک بھر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی تھی. تاہم حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا تھا۔

سچ بول چال |SBC Such bool chaal – free online urdu news Pakistan


To Top