رحیم یار خان

کسی بھی شخص کو اپنی ذاتی معلومات موبائل فون پر دینے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

Bank Account hack

سچ بول چال آن لائن Rahim Yar Khan Bank Account hack
رحیم یارخان (ویب ڈیسک) بینک اکاؤنٹ ہیکرز نے; خان پور; کے شہری کو ہزاروں روپے سے محروم کردیا۔ خود کو آرمی آفیسر ظاہر کرکے ہیکرز نے شہری کے اکاؤنٹ سے ;50ہزار روپے; ٹرانسفر کر لیے۔

ضلعی اخبار کے مطابق: خان پور کے رہائشی عمرنعیم نے صحا فیوں کو بتایا کہ; گزشتہ روز فون نمبر; 03304632872 ;سے ایک نامعلوم شخص نے خود کو آرمی آفیسر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ;آپ کا بینک اکاونٹ کرپشن میں پایا گیا ہے آپ ہمیں اس کی تمام انفارمیشن دیں تاکہ; آپ کو کلیئر کیا جاسکے۔

خان پور کا رہائشی عمرنعیم

میں نے کال کرنے والے کو کہا کہ; آپ آفیشل نمبر سے کال کریں تو انفارمیشن دونگا; جس کے بعد مجھے دوسرے نمبر سے کال آئی اور کہا گیا کہ ہم آرمی ہیڈ کوارٹر سے بات کر رہے ہیں; ہمارے نمائندے کو اپنی تمام معلومات مہیا کردیں ;تا کہ آپ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے ;اور آپ کو بینک عملہ کی جانب سے بھی ;آرمی سے تعاون ;کرنے کی ہدایت مل جائیں گی۔

یہ خبر پڑھیں : قا نون کے رکھوالے ہی قانون شکن معذور خاتون کے ساتھ پندرہ روز تک کیا کیا ہوتا رہا

کچھ دیر بعد یو بی ایل بینک کی آفیشل ہیلپ; 021111825888;لائن سے کا ل موصول ہوئی; تمام معلومات سوائے ;اے ٹی ایم ;پن کوڈ دینے کی ہدایت کی گئی۔ بعدازاں پہلے نمبر; 03304632872 ;سے کال آئی تو میں نے اسے اپنا شناختی کارڈ نمبر سمیت دیگر تمام پرسنل معلومات مہیا کر دیں; اور کچھ ہی دیر بعد ان جعلسازوں نے میرےاکاوءنٹ سے;50ہزار روپے; ٹرانسفر کر لئے۔ عمرنعیم نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ; فوری نوٹس لے کر ہیکرز کو ٹریس کیا جائے رقم واپس کرائی جائے۔

ضرور پڑھیں : صوبہ پنجاب میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ ڈومیسائل کی جگہ کون سی چیز استعمال ہو گی

Such Bool Chaal – Rahim Yar Khan Bank Account hack



اوپر