رحیم یار خان

صوبہ پنجاب میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ ڈومیسائل کی جگہ کون سی چیز استعمال ہو گی

Punjab Province domicile

سچ بول چال آن Government decide Punjab Province domicile finished
لاہور (ویب ڈیسک ) صوبہ پنجاب میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ ڈومیسائل کی جگہ; شناختی کارڈ پر مستقل پتہ; ہی ڈومیسائل تصور کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان۔ تفصیل کے مطابق: حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے; یہ فیصلہ ڈومیسائل کے حصول میں بڑھتی ہوئی رشوت کے پیش نظر کیا گیا ہے; نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد قومی شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور کیا جائے گا; جلدی ہی نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔

پاکستان میں ڈومیسائل کا اجراء سٹیزن ایکٹ انیس سو اکاون;1951; کے تحت عمل میں لایا گیا تھا ڈومیسائل کا مقصد بھارت سے ہجرت کرکے آنے والوں کو شہریت کا سرٹیفکیٹ دینا تھا.اس دور میں واحد سرکاری دستاویزات تھی جو کسی بھی شخص کی شناخت کے لئے استعمال ہوتی تھی;اور ڈومیسائل ہر سرکاری ملازمت کے لئے ضروری سمجھا جاتا تھا ;کیونکہ یہ اس دور میں سکونتی سرٹیفکیٹ ہوتا تھا۔

ڈومیل کے حصول کیلئے سرکاری خرچ

جب کہ اب ہر پاکستانی کی شناخت; سناختی کارڈ ہے جس پر اس کی سکونت کا اندراج بھی ہوتا ہے۔ کمپیوٹرائز سناختی کارڈ کے ہوتے ہوئے; ڈومیسل کی ضرورت باقی نہیں رہتی ۔ سرکاری طور پر ڈومیسیل بنوانے کے لیے کم از کم تین سو روپے خرچہ آتا ہے; جبکہ شہریوں کو ڈومیل کے حصول کیلئے 1000 سے لے کر 3000 تک ادا کرنا پڑتے ہیں; اور چکر بھی الگ سے لگائے جاتے ہیں. چکروں سے تنگ آکر آدمی رشوت دینے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ نے نئی نجی ائیر لائن لبرٹی ائیر کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دیدی

حکومت پنجاب نے رشوت; جعلی ڈومیسائل; اور ڈومیسائل بنوانے کی مشکلات کی شکایات کے باعث; ڈومیسائل کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تاہم واضح رہے کہ سابق حکومت پنجاب نے بھی ڈومیسائل ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ;مگر عمل درآمد نیں کیا گیا ۔

such bool chaal – Government decide Punjab Province domicile finished



اوپر