پاکستا ن

وفاقی کابینہ نے نئی نجی ائیر لائن لبرٹی ائیر کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

Imran Khan

سچ بول چال آن : Imran Khan presided the federal cabinet

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومت نے نجی ائیر لائین; لبرٹی ائیر کو لائسنس جاری; کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گذشتہ فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی گئی ۔

تفصیلات: کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا; جس میں ملک کی معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ;اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے اکیس نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی; ایجنڈے میں مختلف مقدمات میں ملزمان کو حفاظتی تحویل میں لینے; پاکستان سری لنکا کے درمیان کوسٹ گارڈ کے حوالے سے معاہدے ;کی منظوری بھی دی گئی; اسی طرح پاکستان سوڈان کی ;سیاحت اور جنگلی حیات; کے تحفظ کے معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں : مسلم لیگ نون کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے لئے جنوبی پنجاب کے سیاستدان سرگرم

وزیر اعظم پاکستان کی زیرصدارت اجلاس میں ;سیلولر کمپنی ہواوے کے ساتھ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ٹیلنٹ پروگرام کےمعاہدے کی منظوری بھی دی گئی; کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور نائجیریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے فروغ کی منظوری بھی دی گئی; وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصا دی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی. ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نئی نجی ایئرلائن; لبرٹی ائیر کو لائسنس جاری; کرنے اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے نئے چیئرمین کی تقرری کی بھی منظوری دی ۔

such bool chaal -Imran Khan presided the federal cabinet



To Top