پاکستا ن

امریکی حکام کے ساتھ مسلسل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھتا رہتا ہے؛ دفتر خارجہ

Aafia Siddiue

سچ بول چال آن Aafia Siddiue Pakistani neuroscientist – such bool chaal
اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ ایلس ویلز کے ساتھ ملاقات کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا گیا ;دفتر خارجہ ۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ; امریکی حکام کے ساتھ مسلسل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھتا رہتا ہے; اور امریکی حکام نے پاکستان کی درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق; ہیوسٹن میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ پاکستانی قونصل جنرل کی ملاقات بھی ہو تی رہتی ہے; اور اس ملاقات کا مقصد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کے بارے میں ان کے خاندان کو آگاہ کرنا ہے; ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کوئی پیغام بھی ہو تو ان کے خاندان تک پہنچا دیا جاتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ; وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جلد ہی عافیہ صدیقی کی بہن سے ملاقات کریں گے; اور یہ ملاقات اسلام آباد میں ہوگی۔

تا ہم واضح رہے کہ گزشتہ روز; وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے ایک خط لکھا تھا; خط میں کہا گیا تھا کہ میری سزا غیر قانونی ہے رہائی کے لئے میری مدد کی جائے۔

سچ بول چال آن Aafia Siddiue Pakistani neuroscientist – such bool chaal



To Top